اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حاضری کی فائل گم ہونے سے متعلق آئی جی اور ٹرائل کورٹ سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے کیس کی سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بیان حلفی تسلیم نہ کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
