Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
شاہ محمود قریشی

سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دہشت گردی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات نے شاہ محمود قریشی کیخلاف دہشت گردی کے 2 مقدمات کی سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ دہشت گردی کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟ جس پر تفتیشی آفسر نے بتایا کہ ان کا ٹوئٹ لیا ہے، تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کا کوئی ٹوئٹ ریکارڈ پر نہیں ہے۔

Advertisement

عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں پیش ہوا اور عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں، عدالت نے 18 تاریخ دی اور پراسیکیوشن کو رپورٹ جمع کروانے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے، شاہ محمود قریشی

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالا نظر آئے ہیں، پی ڈی ایم کوئی الیکٹورل الائنس نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے، ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر