
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ آئی جی ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عدالتی فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف سیشن عدالت کے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے؟ جس پر آئی جی اسلام آباد کے وکیل اکبر ناصر خان نے کہا کہ نہیں، ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر آرڈر جاری کیا۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھاپا کس نے مارا تھا، ذمہ دار کون ہے؟ جس پر وکیل آئی جی کاظم نیاز نے جواب دیا کہ پولیس کے تفتیشی افسر وارنٹ کی تعمیل کرانے انکے گھر گئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید پوچھا کہ وارنٹ کی تعمیل کرانے کون گیا تھا؟ تفتیشی افسر کا نام بتائیں، جس پر وکیل آئی جی کاظم نیاز نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد یا ایس پی موقع پر موجود نہیں تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اور دیگر کے خلاف آئندہ سماعت تک مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کا آرڈر معطل کر کے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد نے سابق صوبائی وزیر عثمان ترکئی کے چچا کے گھر پولیس چھاپے اور توڑ پھوڑ پر اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News