Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین نیب سے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کی گئی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب کے ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار 14ویں مرتبہ طلبی کے نوٹسز جاری ہونے کے باوجود نیب لاہور پیش نہیں ہوئے، نیب نے عثمان بزدار کے وکیل کی استدعا مسترد کردی اور جواب وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے، تقرر و تبادلے اور ٹھیکوں میں بے ضابطگی کی انکوئری چل رہی ہے، عثمان بزدار سمیت خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثہ بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے جبکہ ان کے خلاف گندم برآمد کے معاملے بھی چھان بین جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ؛ آئی جی اسلام آباد کو پیشی کے لیے حتمی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر