Advertisement
Advertisement
Advertisement

خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخوستیں خارج

Now Reading:

خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخوستیں خارج
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات پر گرفتار خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیر قانونی دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک کی حراست کے خلاف حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سمات کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ ہوچکا ہے قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، اس مرحلے پر درخواست گزاروں کی حراست کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، قانونی طریقہ کار کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلے کے مطابق پولیس نے اسی تناظر میں فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی، 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اسکی قانون کے مطابق شناخت کی گئی، 9 مئی کے بد قسمت واقعات نے ایک چارج ہجوم کی عدم برداشت اور خطرناک جنونی کیفیت کو عیاں کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی واقعات نے سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا، اس واقعے سے پہلے عوام نے جناح ہاؤس میں ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی تھی، لوگوں کا غصہ سول اور فوجی قیادت پر تھا لیکن جو اس دن ہوا وہ ناقابل وضاحت تھا۔

Advertisement

عدالت کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا تھا کہ بہرحال ریاست نے اپنے آپ کو بچانا تھا، بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں، جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے لیے اس وقت بہترین حکمت عملی نارمل طریقے سے قانون کے طریقہ کار پر چلنے کی ہے، سارے طریقہ کار کو بائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر