
افسران کے عہدوں کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی
لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مجموعی طور پر 9893 مقدمات موصول ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے جولائی تک مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے جبکہ کمیشن کے پاس اس وقت 2277 مقدمات زیرالتواء ہیں۔
لاپتہ افراد کمیشن نے رپورٹ میں بتایا کہ جولائی میں کمیشن کو 157 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 177 نمٹائی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کمیشن نے لاپتہ 172 افراد کا سراغ لگایا جبکہ لاپتہ قرار دیے گئے چار افراد کی لاشیں ملیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی میں 165 لاپتہ افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے جبکہ ایک لاپتہ شخص حراستی مرکز جبکہ 2 مختلف جیلوں میں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News