
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حق دفاع کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ درخواست میں اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دے۔
تحریری فیصلے میں مزید گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کل حتمی دلائل کے لیے کیس مقرر ہے۔ درخوست گزار یہ یقینی بنائیں عدالت جب بھی حتمی دلائل طلب کرے وہ دلائل دیں۔
گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News