Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو پرویزالہیٰ کی درخواستوں پر فیصلے کا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو پرویزالہیٰ کی درخواستوں پر فیصلے کا حکم
پرویزالہیٰ

سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو پرویزالہیٰ کی درخواستوں پر فیصلے کا حکم

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر پرویز الہیٰ کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہوتی ہے دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال کیا کہ ایک شخص مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے خود پیش ہورہا ہے حکومت کیوں بار بار گرفتار کررہی ہے؟ پتہ نہیں حکومت ایک ہی ملزم کو بار بار گرفتار کرکے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پرویز الہیٰ کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لاہور ہائیکورٹ کو ہی فیصلہ کرنے دیں، جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ملزم عدالت کا فیوریٹ چائلڈ ہوتا ہے، آپ جینوئن کیس میں ملزم کو سزا دلوادیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

Advertisement

 جسٹس جمال خان مندوخیل نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف مقدمے بنانا اچھی روایت نہیں، جب تک یہ لوگ بیٹھ کر ایک دوسرے کے ساتھ معاملات سلجھائیں گے نہیں یہ سلسلہ چلتا رہے گا، عدالتوں کو ان لڑائیوں میں ملوث نہ کریں ۔

سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء کیس کا 21 اگست کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہائیکورٹ کسی وجوہات کی بنا پر فیصلہ نہ کرسکی تو ہائیکورٹ کا دیا گیا حکم امتناعی واپس ہوجائے گا۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر انکی گرفتاری کا فیصلہ نہیں ہوتا تو رہائی کا حکم بحال ہوجائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر