Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ہائیکورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؛ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، لیکن پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوٸی نظام نہیں، حالیہ اضافہ سے مہنگاٸی میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ

Advertisement

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

 واضح رہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر