
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
سندھ ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر چار اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں، آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج ریٹائرڈ ہوئے ہیں، احترام سے بات کریں، بتایا جائے کس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟
درخواست گزار نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2 سال تک کسی منافع بخش عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے ہیں، مقبول باقر ریٹائرمنٹ کے 2 سال مکمل کیے بغیر نگراں وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقبول باقر کی بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ تعیناتی آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی ہے، مقبول باقر کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News