
افسران کے عہدوں کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی
صدر مملکت کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست وکیل ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت کے بیان کے مطابق انہوں نے ترمیمی بلز کی منظوری نہیں دی، ان کے بیان کے بعد بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔
درخواستگزار نے کہا کہ امکان ہے کہ ترمیمی قوانین کے تحت ہونے والی قانونی کارروائی برقرار نہیں رہ سکے گی، ایسا امکان بھی موجود ہے کہ آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی قوانین کے ملزمان بری ہوجائیں گے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مشکوک نوعیت کی قانون سازی آئین کے آرٹیکل 4 کے منافی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ سپریم کورٹ سے 10 دن میں رہنمائی کیلئے رجوع کرے۔
سپریم کورٹ سے درخواست پر فیصلے تک آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ترمیمی قوانین پر عملدرآمد معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بتایا تھا کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔
صدر مملکت نے کہا تھا کہ میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس آچکے ہیں، تاہم مجھے آج پتہ چلا ہے کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کی خلاف ورزی کی، اللہ سب جانتا ہے اور وہ معاف کر دے گا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اثر انداز ہوں گے۔
دوسری جانب صدر عارف علوی کے سیکریٹری وقار احمد کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ وقار احمد کو ہٹانے کا اعلان ایوان صدر کی جانب سے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News