Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزالہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کیخلاف نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار

Now Reading:

پرویزالہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کیخلاف نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار
پرویز الہی

پرویزالہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کیخلاف نیب اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کیخلاف نیب اپیل کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرویزالہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کے خلاف نیب اپیل کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر ارشد قیوم اور وارث جنجوعہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل پرویزالہیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے نیب یاکسی بھی ادارے یاحکومتی ایجنسی کو پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، سنگل بنچ نے کسی بھی خفیہ مقدمے یاانکوائری میں بھی گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

وکیل نے کہا کہ نگل بنچ کے فیصلے پر عمل کرنے کی بجائے حکومت پنجاب نے اپیل دائر کی، ڈویژن بنچ سے اپیل مسترد ہونے پر نیب نے اپیل دائر کردی جو بدنیتی ہے۔

Advertisement

عدالت نے سوال کیا کہ کیا سنگل بنچ کے فیصلے کا اطلاق نیب پر بھی ہوتا ہے؟ جس پر وکیل پرویزالہیٰ نے کہا کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں واضع ہے کہ نیب کو نوٹس کیے گئے تھے، نیب کی اپیل قابل سماعت نہیں مسترد کی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے، کیاسنگل بنچ نیب کو احکامات صادر کرنے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے، سنگل بنچ کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں ہےجو نیب کو کارروائی روکنے کا پابند کرتا ہو۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ نیب کو سنگل بنچ کا کوئی نوٹس بھی وصول نہیں ہوا، جب سنگل بنچ نے حکم دیا تو اس وقت کمرہ عدالت میں آکر پتہ چلا کہ ہم بھی فریق ہیں۔

وکیل پرویزالہیٰ نے کہا کہ عدالت کے سامنے معاملہ نیب کے اختیارات کا نہیں بلکہ بنیادی حقوق سے متعلقہ ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ رولز کے تحت تو نیب سے متعلقہ تمام کیسز دو رکنی بنچ کے سامنے جانے چاہئیں،  جس پر وکیل پرویزالہیٰ نے کہا کہ ہائیکورٹ رولز میں سنگل بنچ کو بھی نیب سے متعلقہ درخواستوں کی سماعت کا اختیار ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کا اسپیشل ڈویژن بنچز کا پھر کیا تصور ہے، وکیل نے بتایا کہ نیب کے خصوصی ڈویژن بنچز صرف ضمانت کے مقدمات کی سماعت کے لئے بنائے جاتے ہیں، سنگل بنچ نے نیب کو سماعت کا موقع ہی نہیں دیا۔

Advertisement

عدالت نے پرویزالہیٰ کو رہا کرنے کے حکم کیخلاف نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹادی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر