
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکولوں میں قرآن شریف سمیت دیگر اسلامی کتابیں پڑھانے سے متعلق وزارت تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن و ترجمہ لازمی قرار دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے انیق کھٹانا جبکہ وزارت تعلیم کے نمائندہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
انیق کھٹانا ایڈوکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ آئین کے ایکٹ 2017 کے تحت پنجاب میں ناظرہ قرآن و ترجمہ اور اسلامک ہسٹری پڑھانا لازمی ہے، وفاقی حکومت نے ابھی تک پاس کردہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ ویسے تو تعلیمی اداروں میں اسلامیات، قرآن، ناظرہ سب کچھ پڑھا رہے ہیں۔
نمائندہ وزارت تعلیم نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ پڑھایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت تعلیم سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں اور ہدایت دی کہ کس کلاس میں کیا پڑھایا جا رہا ہے، یہ آپ نے بتانا ہے۔
عدالت نے وزارت تعلیم سے اسکولوں میں پڑھانے والا نصاب بھی طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News