
سپریم کورٹ؛ چینی کی قیمتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں مقرر کیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے عبوری حکم کے خلاف کیس ہے ابھی فیصلہ نہیں آیا۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شوگر ملزم کو قیمتوں کے فرق کو عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کو چیلنج کیا گیا تھا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے مقررہ نرخ کو بھی معطل کردیا، 98 روپے فی کلو قیمت تھی اب شوگر ملیں 200 روپے فروخت کر رہی ہیں، عدالت قیمت کے فرق کو تو رجسڑار آفس میں جمع کروانے کا حکم دے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیس میں جلدی کس بات کی ہے لاہور ہائیکورٹ سن کر فیصلہ کردے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وقت گزرنے کے بعد ریکوری مشکل ہوجائے گی جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا مل مالکان ملیں اٹھا کر بھاگ جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کو کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ 20 ستمبر کو مقرر ہے، ہائیکورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 30 روز میں فیصلہ کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News