
کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ عدالت کے سامنے پیش
رضوانہ تشدد کیس سے متعلق سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں وزارت انسانی حقوق کے ذریعے وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ نے کیا اقدامات کیے یا کیے جا سکتے ہیں؟ اس پر بھی رپورٹ طلب کرلی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت کی جانب سے فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ، مریم سلمان عدالتی معاون مقرر جبکہ شہری کی جانب سے دائر درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کردی گئی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست میں لگائے الزامات سنجیدہ اقدامات کے متقاضی ہیں، درخواست میں الزامات چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ درخواست بالخصوص گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے سے روکنے پر سنجیدہ فکر وعمل کی دعوت دیتی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News