Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس پاکستان کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

چیف جسٹس پاکستان کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ
چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز نیلام کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی۔

خط میں بتایا گیا کہ رولز کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر پہلے ہی دو دو گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں۔

Advertisement

خط کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں، تاہم گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر