Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

Now Reading:

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد
شہباز شریف

سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں کراچی کے علاقے کیماڑی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے حقائق چھپائے ہیں۔

وکیل شہباز شریف نے بتایا کہ آر او کے سامنے جو اعتراضات تھے وہ مسترد ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک نے لکھ کر دیا ہوا ہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم تنخواہ نہیں لی، کوئی ٹیکس کوئی واجبات نہیں ہیں۔

Advertisement

وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا این او سی بھی منسلک کیا ہے، اعتراض کنندہ کا سفری اخراجات سے متعلق الزام بھی درست نہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی خود یا تجویز کنندہ، تائید کنندہ کے علاوہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کوئی بھی جمع کراسکتا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نے اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے جلد بازی میں قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرکے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا ہے۔

مسعود خان مندوخیل نے استدعا کی تھی کہ ریٹرننگ افسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور شہباز شریف کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر