Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کیلئے دائر درخواست پر اعتراض ختم

Now Reading:

انتخابی نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کیلئے دائر درخواست پر اعتراض ختم
لاہور ہائی کورٹ

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس؛ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کے لیے دائر درخواست پر عائد دفتری اعتراض ختم کر دیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے شہری شیخ فضل الہیٰ کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات میں 264 قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے الیکشن ہوئے، ملک بھر میں 90 ہزار ریٹرنگ افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور پریزایڈنگ افسروں کا تقرر کیا گیا۔

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج فوری اپ لوڈ کرنے کے لیے آر او اور ڈی آر او کے لیے ایپ متعارف کرائی، سیاسی جماعتوں نے فارم 45 اور 47 میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود الیکشن رزلٹ کو محفوظ نہ بنایا گیا اور نہ ایپ پر اپ لوڈ کیا گیا، پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 201،202 اور 204 کے تحت شہادت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فارم 45 ،47 کو فوری الیکشن کمیشن کی ایپ پر اپ لوڈ کرنے اور اس فارم کو محفوظ بنانے کا حکم دے۔

عدالت نے انتخابی نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کے لیے دائر درخواست پر عائد دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست باضابطہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر