Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ؛ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ؛ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ؛ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار محمد اسلم کے وکیل ندیم سرور نے دلائل دیے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ حکومت نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کرسکتی ہے۔

Advertisement

درخواست گزار نے استدعا کی کہ موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک اسے معطل کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وفاقی وزارت صحت، سی او ڈریپ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر