
وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ؛ خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے انتہائی اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر کردیے گئے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بجلی و گیس کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کیخلاف اپیلوں پر 18 مارچ کو سماعت کرے گا۔
سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت 19 مارچ کو ہوگی جبکہ قاسم سوری کے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر قاسم سوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
تہمینہ دولتانہ کی اپنے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کی درخواست پر سماعت بھی 20 مارچ کو ہوگی، تاہم تہمینہ دولتانہ نے 2021 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اس کے علاوہ مونال ریسٹورنٹ لیز کیس اور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیسز کی سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News