Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز کی تعیناتی سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہے، قاضی فائز عیسیٰ

Now Reading:

ججز کی تعیناتی سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہے، قاضی فائز عیسیٰ

قاضی فائز عیسیٰ قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ججز کی تعیناتی سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ سپریم کورٹ مکمل ہوجائے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہے، ان ترامیم کے لئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے گزارش ہے کہ آہستہ آہستہ ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کریں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ججز کی تعیناتیاں موجودہ طریقہ کار سے کریں یا نئے رولز کے مطابق اس پر فریقین سے بات کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کا معاملہ محدود کردیا ہے، کم از کوئی بھی بنچ ایک ہفتے سے کم کانہیں ہونا چاہیے، دیکھنا یہ ہے کہ ویڈیو لنک رکھیں یا رجسٹری یا دونوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

Advertisement

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ بار اور بنچ مختلف نہیں ایک ہے، ہمیشہ بار کے منتخب نمائندوں کی ترجیح دی، رجسٹری پربنچ بنانے کے عمل کا لاہور سے آغاز کردیا، اگلے مرحلے میں دوسری رجسٹریوں میں جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر