Advertisement
Advertisement
Advertisement

اثاثہ جات کیس؛ الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو طلبی کا نوٹس معطل

Now Reading:

اثاثہ جات کیس؛ الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو طلبی کا نوٹس معطل

اثاثہ جات کیس؛ الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو طلبی کا نوٹس معطل

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن نے 2022/23 گوشواروں کی وضاحت کے لئے نوٹس جاری کیا ہے، یہ پچھلے سالوں کی گوشواروں کی وضاحت مانگ رہی ہے، یہ اختیار ان کو نہیں ہے۔

وکیل سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 2024 کے گوشوارے میں انہوں نے اثاثہ جات کی وضاحت دی ہے، ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے وقت اثاثہ جات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی تھی، یہ سب چیزیں الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر موجود ہے۔

Advertisement

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طلبی کا نوٹس معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر