
فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی درخواست منظور کرلی ہے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا جبکہ جیل ٹرائل کے دوران فرد جرم کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیصل فرید چوہدری ایڈوکیٹ اور طارق کھوکر ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News