
ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
احتساب عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل علالت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ وکیل صفائی کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لی۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ نیب گواہ 23ویں مرتبہ عدالت پیش ہو رہے ہیں وکلا صفائی اپنی جرح مکمل نہیں کر رہے۔
عدالت نے وکیل صفائی کے معاون سے مکالمہ کیا کہ آپ کی درخواست پر ہائی کورٹ کی ڈائریکشن موجود ہے کہ ٹرائل جاری رکھا جائے، عدالتی احکامات کے باوجود اب آپ تعاون نہیں کر رہے۔
بعدازاں عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آخری موقع دیتے سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News