
26ویں آئینی ترامیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے 2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط
اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر فل کورٹ بینچ کے لئے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
خط میں دونوں سینئر ججز نے اسی ہفتے 26 ویں آئینی ترامیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
خط کے متن کے مطابق اکتیس اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترامیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا، فیصلہ کیا گیا تھا کیس چار نومبر کو فل کورٹ سنے گی۔
ججز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہ ہوئی، دونوں سینئر ججز نے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس سے کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن دو کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا۔
خط میں بتایا گیا کہ دو ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 26 ویں ترامیم کیخلاف کیس چار نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی اجلاس کا فیصلہ موجود اور سب پر لازم ہے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی، اسی ہفتے 26ویں ترامیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News