Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد

Now Reading:

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد
بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر بشریٰ بی بی کی 3 عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ضمانتیں مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔

جج نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، وکیل خالد یوسف چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔

Advertisement

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تین عبوری درخواست ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی تین عبوری درخواست ضمانتوں مسترد کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر