Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو جاری شوکاز واپس لے لیا

Now Reading:

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو جاری شوکاز واپس لے لیا
سپریم کورٹ

9 مئی جوڈیشل کمیشن تشکیل کیس: پی ٹی آئی کومزید دستاویزات جمع کروانے کی مہلت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں بینچ سے مقدمے کی منتقلی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی سطح پر جوڈیشل احکامات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو جاری شوکاز واپس لے لیا اور کہا کہ بادی النظر میں توہین عدالت کی کارروائی ججز کمیٹیوں کیخلاف ہوتی ہے، ججز کمیٹیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے بھجوا دیا اور کہا کہ ججز کمیٹیوں کے پاس اختیار نہیں کہ زیر سماعت  مقدمہ بینچ سے واپس لے۔

تحریری فیصلہ

Advertisement

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، فیصلہ 20 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے کو تحریر کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہمارے سامنے دو سوالات تھے، کیا ایک ریگولر بنچ سے جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں کیس واپس لیا جاسکتا ہے، دوسرا سوال یہ تھا کہ انتظامی آرڈر کے ذریعے جوڈیشل آرڈر کو ختم کیا جا سکتا ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو اختیار نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیس واپس لے۔

فیصلے کے مطابق ججز آئینی کمیٹی کو بھی یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں انتظامی آرڈر کے ذریعے کیس واپس لیتی، نذر عباس کی کوئی غلطی نہیں ہے، نہ ہی انہوں نے جان بوجھ کر کیس فکس کرنے میں غلفت برتی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نذر عباس کا کیس فکس نہ کرنے پر کوئی انکا ذاتی مفاد نہیں تھا، ان کے اقدام میں کوئی بدنیتی ظاہر نہیں ہو رہی، ان کا اقدام توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نذر عباس کی وضاحت قبول کرکے توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کیس واپس لیا جو اسکو اختیار ہی نہیں تھا، ججز آئینی کمیٹی نے بھی جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ججز کمیٹیوں نے جوڈیشل آرڈر نظر انداز کیا یا نہیں، یہ معاملہ فل کورٹ ہی طے کر سکتا ہے، اس حوالے سے 14 رکنی بینچ کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے، معاملے کو دیکھنے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو فل کورٹ کیلئے بجھواتے ہیں۔

Advertisement

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ تشکیل دیکر اس معاملے کو دیکھیں، فل کورٹ آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 6 کے تحت اس معاملے کو دیکھے، کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس غلط انداز میں ہم سے لیا گیا، کسٹمز کیس واپس اسی بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے جس تین رکنی بینچ نے یہ کیس پہلے سنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر