Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ

Now Reading:

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ

ملزم ارمغان کے والد اور مقتول مصطفیٰ کی والدہ کو شامل تفتیش کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا؟ سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماضی میں ممنوعہ اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ اسنائپر گن برآمد ہوا تھا جبکہ ملزم سے ایم پی گن اور اسرائیل ساختہ رائفل بھی ملا تھا، تاہم ملزم سے اسنائپر، ایم پی گن، رائفل اور نائن ایم ایم کی 2700 سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

واضح رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے 14 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مقتول مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو ڈیفنس کے علاقے سے لاپتا ہوا تھا، مقتول کی والدہ نے اگلے روز بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

Advertisement

اے وی سی سی اور سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کوششوں سے ملزم کے دوست شیراز کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جس نے اعتراف کیا تھا کہ ارمغان نے اس کی ملی بھگت سے مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو گھر میں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے بعد لاش اسی کی گاڑی میں حب لے جانے کے بعد نذرآتش کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر