
سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈگری شعبہ قانون میں خدمات اور بطور جج اعلیٰ معیار کے فیصلوں پر دی گئی ہے۔
جسٹس عائشہ ملک 2012 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2022 سے سپریم کورٹ کی جج ہیں۔
مزید پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت
سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کے بعد جسٹس عائشہ ملک کی معیاد عہدہ میں تین برس کی توسیع ہو جائے گی۔ پہلے انہوں نے دو جون 2028 کو ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن اب 2031 میں ریٹائر ہوں گی۔
اس توسیع سے سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے چیف جسٹس پاکستان بن سکتی ہیں جو ایک منفرد اعزاز ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News