
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تاحال اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی جا سکی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس نے معاملہ منگل کو عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم تاحال درخواست کا اندراج شیڈول میں شامل نہیں ہو پایا۔
سزا معطلی کے مقدمے کو مقرر کروانے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے کیس کی جلد سماعت کے لیے کوششیں کیں۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں کب مقرر ہوں گی؟
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا چاہتی ہے اور عدالت سے جلد از جلد سماعت کی درخواست کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عید سے پہلے بانی پی ٹی کا کیس مقرر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے خلاف اپیلیں دائر کی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News