Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر اسلام آباد پولیس کے افسر کی سزا کالعدم قرار

Now Reading:

روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر اسلام آباد پولیس کے افسر کی سزا کالعدم قرار
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پولیس کے اے ایس آئی ظہور کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کر دیا۔

 درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کیا اور تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا۔

مقدمہ اور سزا کا پس منظر

13 دسمبر 2021 کو اے ایس آئی ظہور کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو ظہور کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم عدالت نے پہلے ہی ظہور کی سزا معطل کر رکھی تھی۔

Advertisement

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیا کہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تھریٹ الرٹ رپورٹس کو خفیہ معلومات یا خفیہ دستاویزات کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر