
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور احتجاج سے متعلق تین مقدمات پر کی۔
عدالت کی جانب سے وزارتِ قانون کو تین بار باضابطہ طور پر خط لکھا جا چکا ہے، مگر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
جج طاہر عباس سپرا نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ میں تین خط لکھ چکا ہوں لیکن شاید انتظامیہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔
عدالت نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، اگر پیشی ممکن نہ ہو تو انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر یہ دونوں آپشن ممکن نہ ہوں تو مقدمات کا ٹرائل جیل میں منتقل کر دیا جائے۔
عدالت نے پیش ہونے والے دیگر ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News