
پنجاب کےعلاقےظفروال میں گھریلو ناچاقی پرسسرالیوں نےبہوکوزہردےکر قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق ظفروال کےتھانہ لیسر کلاں میں سسرالیوں نےزہردےکربہو کوقتل کردیا، مقتولہ کے بھائی نےسسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
مقتولہ کے بھائی نےالزام عائدکیاہے کہ میری بہن نےموبائل پرمجھےاطلاع دی تھی کہ میرا خاوند احسن، دیور اور ساس مجھےماررہے ہیں اور مجھےجان سے مارنےکی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ میں نے تسلی دی کہ میں صبح آجاؤں گا تھوڑی ہی دیر بعدمیری بہن کا موبائل فون بندہو گیا، اگلی صبح میں اپنی بہن کے گھر پہنچاتو پتاچلا کہ میری بہن کےسسرالیوں نے زہریلی شےپلادی تھی اوراس کوہسپتال لےگئےتھے۔
مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ میں فوراً اسپتا ل پہنچا تومیری بہن نے بتایا کہ اس کومارپیٹ کرنے کے بعد اس کے خاوند ،دیور اور ساس نے زہریلی شے پلا دی تھی اور وہ بے ہوش ہو گئی تھی، بعد ازاں وہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کےمطابق تھانہ لیسر کلاں نے تینوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے جبکہ تینوں ملزمان تاحال فرار ہیں۔
مقتولہ کی دس سال قبل شادی ہوئی تھی جس کے تین بیٹے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News