صوبہ پنجاب کےشہر گجرات میں تیسری بیٹی کی پیدائش پرخاتون کوسسرایوں نےقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہر گجرات میں تھانہ کنجاہ کےگاؤں شاہ جہانیاں میں تین بیٹیوں کی ماں خاتون ٹیچرآسیہ پروین کوشوہر اور سسرالیوں نے چھریاں اور گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتولہ آسیہ پروین کی ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کے اپنےشوہراورسسرالیوں کےساتھ لڑائی جھگڑے بڑھ گئےتھےجس پراسکےسسرالیوں نےاسے پہلے چھریوں کےوارکرکےزخمی کیا اوربعدمیں گولیاں مارکرقتل کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرگئی ۔
پولیس حکام کےمطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
