سربراہ پاک بحریہ کا دورہ امریکا؛ 25ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت
کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ امریکا کے دوران 25ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم 2023میں شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے وفود، بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے شرکت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے دورہ امریکا کے دوران امریکا کے سیکرٹری آف نیوی اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک بحریہ نے سپین کے چیف آف اسٹاف اور آذربائیجان، سعودی عرب، ہالینڈ، مصر کی بحری افواج کے سربراہوں سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر نیول چیف نے عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
