Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشق انڈس شیلڈ؛ بین الاقوامی برادری کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول

Now Reading:

مشق انڈس شیلڈ؛ بین الاقوامی برادری کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول
مشق انڈس شیلڈ

مشق انڈس شیلڈ؛ بین الاقوامی برادری کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول

اسلام آباد: مشق انڈس شیلڈ 2023 کے باعث بین الاقوامی برادری کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 جاری ہے، پاک فضائیہ جدید فضائی جنگی حکمت عملیوں اور شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے کر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ انڈس شیلڈ خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہونے کی بدولت نمایاں حیثیت کی حامل ہے، مشق بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے اور ملک کی فضائی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشق میں دنیا کی صف اول کی فضائی افواج کے پائلٹس، گراؤنڈ عملہ اور ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیاروں نے شرکت کی، تاہم انڈس شیلڈ 14 ممالک کی بہترین فضائی افواج کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج نے شرکت کی۔

Advertisement

مشق کے ذریعے تکنیکی ترقی، جدت کے فروغ، فضائی جنگ کی حکمت عملیوں کو جانچنے اور عصر حاضر کے فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کی توثیق ہے۔ انڈس شیلڈ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے شریک ممالک کے باہمی شراکت داری کے عزم کا ثبوت ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ فضائی مشق شریک ممالک کو درپیش مشترکہ خطرات کے پیش نظر فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کا احاطہ کرے گی۔ مشق انڈس شیلڈ – 2023 شریک ممالک کی فضائی افواج کے مابین فضائی دفاع کے دائرہ کار میں افہام و تفہیم اور تعاون کو  مستحکم کرنے کا بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشق مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے شریک فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے گی۔ انڈس شیلڈ پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 کو پاک فضائیہ کی جانب سے 14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 کا آغاز کردیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر