5 دن باقی؛ ابتک کتنے افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں؟
حال ہی میں حکومتی احکامات کے پیش نظر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، تاہم افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔
14 اکتوبر 2023 کو کل 1530 افغان اپنے ملک روانہ ہوئے، 1530 افغان باشندوں میں 392 مرد، 257 خواتین اور 881 بچے بذریعہ طور خم بارڈر افغانستان روانہ ہوئے، تاہم افغانستان روانگی کے لئے 49 گاڑیوں میں 152 خاندانوں کی اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی ۔
طور خم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ رضاکارانہ طور پر افغانستان جانے والے باشندوں نے اپنے وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش ہے، افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا عمل دونوں ممالک کے حق میں مثبت نتائج مرتب کرے گا ۔
یاد رہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان واحد ملک نہیں جس نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا، بہت سے ممالک جن میں بڑے ممالک بھی شامل ہیں مفادات کے تحفظ اور ملکی ترقی کیلئے مختلف مواقعوں پر یہ فیصلے کرچکے ہیں ۔
انٹرنیشنل آگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 2021ء میں 10لاکھ 31 ہزار 757 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ۔
یورپی یونین ایجنسی آف اسائلم اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق 1.7 ملین افغان شہری بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، یہ 1.7 ملین غیر قانونی تارکین وطن کا مخصوص گروہ ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی اور مالی جرائم کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔
واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 16 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
