
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال#ArmyChief #BOLNews pic.twitter.com/YTsl2cuMC5
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 14, 2023
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ
اس موقع پر آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
یاد رہے 10 دسمبر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے، تاہم بطور آرمی چیف یہ ان کا پہلا دورہ امریکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News