Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار

Now Reading:

رانا ثناء اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار
رانا ثناء اللہ

سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

اہل  خانہ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو حادثہ فیصل آباد بائی پاس کے نزدیک پیش آیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آرہے تھے، گنوں سے بھری ٹرالی گاڑی سے ٹکرائی۔

سابق وزیر داخلہ کے اہل خانہ کے مطابق حادثے میں فیملی کے سب افراد محفوظ ہیں، البتہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

غیرقانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کررہے ہیں، آرمی چیف

Now Reading:

غیرقانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کررہے ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف

غیرقانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کررہے ہیں، آرمی چیف

پشاور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نشان امتیاز (ملٹری) پشاور کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی بے مثال کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔

Advertisement

آرمی چیف نے پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا (این ڈبلیو کے پی -1) کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کوخیبر پختونخوا کے غیور عوام کی پُرعزم حمایت کے باعث ہی صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

  پاکستان کی خوشحالی کو خیبرپختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

 آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان کی وطن واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔

آرمی چیف عاصم منیر نے مزید کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔