Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال مکمل

Now Reading:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال مکمل
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہونے پر 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف سے مطمئن ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے اس ایک سال کے دور میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے سدباب کے لیے بہت سخت اقدامات کیے اور معیشت کو بھی بہت بہتر کردیا۔

Advertisement

عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بہت بڑھ گئی تھی لیکن آرمی چیف نے کافی حد تک اس پر بھی قابو پالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف سے مطمئن ہے، ہم تو نماز میں بھی آرمی چیف کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ ان کی قوت میں اضافہ کرے۔

عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے پاکستان میں جرائم پر جو پابندی لگائی اور قانون کی پاسداری کروائی وہ کوئی آسان کام نہیں تھا، ان کی جو کاوشیں ہیں ملک میں بہتری لانے کے لیے وہ بہترین ہیں، ان کا احسان ہے جو انہوں نے کسانوں کو ریلیف دلوایا۔

انکا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے معاملے میں آرمی چیف بہت اچھا کام کررہے ہیں، اگر غیر قانونی غیر ملکیوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایسے ہی کام ہوتا رہا تو اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

عوام نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے، جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد سے پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 29 نومبر 2023 کو جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف ایک سال مکمل ہوگیا تھا، تاہم گزشتہ سال 29 نومبر کو جنرل عاصم منیر نے جب پاک فوج کی بطور آرمی چیف کمان سنبھالی تو پاکستان کو سیکیورٹی مسائل سمیت، معیشت، سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی مخددوش صورتحال کا سامنا تھا۔

گزشتہ حکومت کی پالیسیز اور سیاسی ترجیحات کے باعث ایک طرف ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھا تو دوسری طرف دہشت گردی میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا تھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دانشمندی، فہم و فراست اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محظ ایک سال کے قلیل عرصے میں حکومت کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ کہیں بھی پاؤں جمانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔

ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھنے والے زرعی شعبے کے لئے لمز اور گرین پاکستان انیشیٹو جیسے اقدامات سے زراعت میں جدت لانا بھی آرمی چیف کا ہی کارنامہ ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور  حکومت کے مشترکہ اقدامات ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ ڈالر کا ریٹ 308 سے 286 پر پہنچ گیا ہے، آج پاکستان ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس نے 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخ سطح کو بھی چھوا اور اس کے ساتھ چینی کی قیمت میں 230 روپے کلو سے 140 روپے فی کلو تک آ گئی۔

سعودی عرب، چین دوست ممالک سے سفارتی تعلقات کو آرمی چیف نے ایک سالہ دور میں بہتر کیا جبکہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ فلسطین کے معاملے پر بھی جنرل سید عاصم منیر نے دوٹوک مؤقف اپنایا اور نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

Advertisement

جنرل عاصم منیر نے ثابت کیا کہ نیت صاف اور عزم بلند ہو تو ایک سال کے قلیل عرصہ میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ مذہبی مقامات کی بحالی کا عزم
شہدائے وطن کو سلام، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر