Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

Now Reading:

کراچی میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
دہشت گرد

کراچی میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، تاہم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اور دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے کراچی سے اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈرز سمیت 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان دہشت گردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طالب علم کے روپ میں منظم کیا گیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سوات/مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور NGOs پر مختلف حملوں میں ملوث تھے، یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ، نسلی، سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

یہ نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی جنہیں افغانستان سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

Advertisement

اس سلسلے میں حساس تنصیبات، اعلیٰ سطحی عہدیداران اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تاجروں اور ملازمین کے خلاف بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر