پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب خوش آئند ہے، عوام کا زبردست ردعمل سامنے آگیا
ایران کے حملے پر پاکستان کی جوابی کارروائی پر عوام کا زبردست ردعمل سامنے آگیا ہے۔
شہریوں نے پاکستان کی جانب سے ایران کو منہ توڑ جواب خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی جانب سے جواب دینا ضروری تھا، پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے یہ اقدام ضروری تھا۔
پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب خوش آئند ہے، عوام
براہ راست دیکھیں:https://t.co/2rQ0dUgAKG#BOLNews #Iran pic.twitter.com/m9R84WYROh— BOL Network (@BOLNETWORK) January 19, 2024
پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے انتہائی بزدلانہ کارروائی کی گئی معصوم بچوں کو مارنا کہاں کی بہادری ہے۔
عوامی رائے تھی کہ پاکستان ایران میں مقیم بلوچ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا پورا حق رکھتا ہے، پاکستان کا ایران کو بھرپور جواب دینا ضروری تھا، پاکستان نے ہر مشکل میں ایران کا ساتھ دیا اور اب وہ پاکستان کے ہی خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
عوامی رائے تھی کہ پاکستان کے مخالفین کا بھرپور حساب لینا چاہیے اور اس میں کوئی بھی رعایت نہیں برتنی چاہیے، پاکستان کی عوام کو براہ راست نشانہ بنا کر ایران نے عالمی سطح پر انتہائی غیر ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا، پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کا کرارا جواب
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
