Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے غزہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ

Now Reading:

پاکستان سے غزہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ
امدادی سامان

پاکستان سے غزہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امدادی سامان کی تیسری کھیپ پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ کی گئی جو کہ تقریباً 20 ٹن ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔

غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل وطبی سامان، خشک کھانے کی اشیاء اور بچوں کے لیے گفٹ بیگز کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں۔

خصوصی پرواز امدادی سامان لیکر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں مصر میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، جس کے بعد امدادی سامان تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے نورخان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے غیر متناسب اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔

 نگران وزیرخارجہ نے غزہ کی مصیبت زدہ آبادی کو انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فوری جنگ بندی،انصاف اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ غزہ کے لئے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے جو بہت جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجی جائے گی۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل این ڈی ایم اے نے غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لیے موسم سرما کے خصوصی خیمے، کمبل، ادویات اور فوڈ پیک پر مشتمل دو امدادی کھیپیں بھیجی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر؛ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
حوالدار فلک ناز: معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ مذہبی مقامات کی بحالی کا عزم
شہدائے وطن کو سلام، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر