
پاک ترک دفاعی تعاون کا ایک اور شاہکار میدان میں آنے کو تیار
اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے، پاک ترک دفاعی تعاون کا ایک اور شاہکار میدان میں آنے کو تیار ہے۔
ملجم کلاس کوورویٹس، ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس،جنگی ڈرونز اور تربیتی اشتراک کے بعد پاکستان اور ترکی نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے، تاہم پاکستان اور ترکی نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں اشتراک کار کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی مشترکہ طور پر بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائل تیار کریں گے، پاک ترک بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائل ٹیکنالوجی شیئرنگ پروگرام کے تحت این اے ایس ٹی پی میں تیار کیا جائے گا جبکہ پاکستان اور ترکی اپنے بی و آر ایئر ٹو ایئر پروگرامز کو مل کر چلائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ترکی فضائی افواج نے ایئر ٹو ایئر میزائل ٹیکنالوجی ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نظر کی حد سے آگے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی رینج میں بھی اضافہ کیا جائے گا، تاہم پاکستان اور ترکی بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی تیاری میں خودکفالت چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کو فاز ٹو اور گیوک دویان میزائلز کی ٹیکنالوجی پاکستان کے ساتھ شیئر کیے جانے کا امکان ہے، تاہم پاکستان اور ترکی ٹی بی ٹو اور اکنچی ڈرونز کے ساتھ این اے ایس ٹی پی میں مشترکہ طور پر لائٹرنگ میونیشن تیار کر رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ترکی کا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کا منصوبہ بھی ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔
بعدازاں ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عرفان اوزسرت کے دورہ پاکستان میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
ترک وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف اور نیول چیف سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر دونوں ممالک نے فضائی دفاع کے شعبے میں عملی اشتراک کار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں پاک ترک قیادت کی جانب سے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مربوط اور پائیدار اشتراک کار کے لئے بھی اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے ترک فضائیہ کو استعداد کار میں اضافے کے لئے جامع تربیتی پروگرام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
پاکستان ترک فضائیہ کے ایف سکسٹینز کے پائلٹس کو پہلے ہی مشترکہ تربیتی پروگرام کے ذریعے استعداد کار میں اضافے اور مہارت کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی ایف سکسٹینز کے پائلٹس ترک پائلٹس کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان اور ترکی مشترکہ مشقوں اور ترک پائلٹس کی پاکستان میں تربیت کے حوالے سے اشتراک کریں گے جبکہ پاک ترک کی فضائی افواج جوائنٹ ورکنگ گروپس بھی قائم کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News