Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر اونچی اڑان کے لئے تیار

Now Reading:

فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر اونچی اڑان کے لئے تیار
جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں 63 فیصد اضافہ

فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر اونچی اڑان کے لئے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری ورلڈ ڈیفنس شو 2024 کا حصہ بنے گا، تاہم یہ دوسری بار کسی عالمی دفاعی شو کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ورلڈ ڈیفنس فورم میں ایروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کرے گا، 4 سے 8 فروری تک ورلڈ ڈیفنس شو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جاری رہے گا، تاہم شو کے دوران جے ایف 17 تھنڈر روزانہ پرفارمنس پیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری شو کے دوران کئی بین الاقوامی فضائی افواج کی توجہ کا مرکز بنے گا جبکہ پاکستان کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈرز میانمار اور نائجیریا کی فضائی افواج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت دفاعی پیداوار کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری نے پہلی بار سعودی عرب میں ہونے والی مشق اسپئیرز آف وکٹری میں بھی حصہ لیا ہے، تاہم ریاض ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شرکا کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی طرف سے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنئِرنگ ورکس، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور دیگر ادارے بھی اسٹال لگائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر