
پاکستان اور آذربائیجان میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
اسلام آباد: پاکستان اور آذربائیجان میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ جلد طے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آذربائیجان کو جدید ترین 4.5 جنریشن جے ایف 17 تھنڈر طیارے فروخت کرے گا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیفنس ایکسپورٹ ڈیل ہو گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ابتدائی طور پر آذربائیجان کو 8 جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے فراہم کرے گا، ابتدائی 8 طیاروں کے بعد آذربائیجان پاکستان سے مزید 8 طیارے بھی خریدے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر کی ڈیل کی مالیت 1.6 ارب ڈالر کے قریب ہو گی، پاک آذربائیجان ڈیل میں طیاروں کے ساتھ ویپنز پیکج اور ٹریننگ بھی شامل ہو گی۔
علاوہ ازیں میانمار اور نائیجیریا کے بعد آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈرز خریدنے والا تیسرا ملک بن گیا، تاہم جے ایف 17 تھنڈر کا جدید اے ای ایس اے ریڈار بیک وقت 15 اہداف کی نشاندہی کرنے اور 4 کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری فائیٹرز جدید ترین ایویانکس اور عصری تقاضوں کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کے مطابق الیکٹرانک وار فیئر سسٹمز سے لیس ہیں، وسیع کومبیٹ رینج، پہلے سے زیادہ حربی صلاحیتوں کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری سپر مینیووریبیلیٹی کا حامل جے ایف سیونٹین تھنڈر چھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News