Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات میں فوجی تعیناتی پر مذموم سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب

Now Reading:

عام انتخابات میں فوجی تعیناتی پر مذموم سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب

عام انتخابات میں فوجی تعیناتی پر مذموم سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: عام انتخابات کے دوران زہریلا پروپیگنڈا اور الیکشن ڈیوٹی پر تعینات فوجی دستوں سے متعلق من گھڑت اور مذموم سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی کے پابند ہیں۔

ڈپلوائمنٹ کا مقصد الیکشن کے حساس عمل کے دوران الیکشن کمیشن اور آراوز کے دفاتر کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، سیکیورٹی کے لئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں۔

فوجی اور سول آرمڈ فورسز کا الیکشن پروسیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، فوجی اور آرمڈ فورسز کے دستے صرف  آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں لیکن چند شر پسند سیاسی عناصر آراوز کے دفاتر کے باہر اسپورٹرز کو اکٹھا کر کے امن و امان اور ہنگامہ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

شرپسند عناصر ہنگامہ آرائی کر کے سیاسی من پسند فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، قانون کے مطابق جب تک وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام کو سیکیورٹی تھریٹ رہے گا، سیکورٹی فورسز تعینات رہیں گی۔

Advertisement

چند شر پسند سپورٹرز کو ورغلا کر آراوز کے دفاتر کا سیاسی گھیراؤ قانون کی سخت خلاف ورزی ہے، آر او اوز کے دفاتر کے گھیراؤ کا مقصد مذموم سیاسی فائدے کے سوا کچھ نہیں۔

عوام کو گمراہ کرنے کے لئے شر پسند سیاسی لیڈرز اور اِنکے سپورٹرز آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ٹروپس کو اشتعال دلانے کے لئے سرگرم ہیں، شرپسند ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے بعد میں سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

شرپسند عناصر 8 فروری سے اب تک مختلف نامی اور بے نامی پروپیگنڈا اکاؤنٹس مسلسل انتشار اور ہیجان برپا کیے ہوئے ہیں، جھوٹ، پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن پھیلا کر ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

 پاکستان دشمن پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کمپین میں ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبرز سر فہرست ہیں، وہ شر پسند عناصر جو سوشل میڈیا پر گھٹیا اور جھوٹے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں ان کی نشان دہی کی جارہی ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں نے کام شروع کر دیا ہے۔

عوام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مفاد پرستوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونگے، توقع ہے کہ غیور پاکستانی آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر