Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کا گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

Now Reading:

پاک بحریہ کا گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاک بحریہ کا گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاک بحریہ کا گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں گوادر کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کی جا رہی ہے، پاک بحریہ کے جوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور گلیوں سے سیلابی پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

پاک بحریہ کی کشتیاں، غوطہ خور اور موبائل میڈیکل ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکوں کی جلد بحالی کے لیے کوشاں ہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھا جا سکے۔

Advertisement

پاک بحریہ کی ٹیمیں گوادر کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو کھانے کی اشیاء، پینے کا پانی اور راشن فراہم کر رہی ہیں جبکہ راشن کی تقسیم کے ساتھ مقامی سیلاب متاثرہ افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیمز میڈیکل کیمپ میں علاج معالجے اور ادویات کی مفت سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔

Advertisement

پاک بحریہ قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، تاہم پاک بحریہ گوادر کے تمام متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر