Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور سعودی نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ ال عتیبی اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقات کے دوران علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

Advertisement

سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

بعدازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان کے لیے پرتپاک جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی شریک تھے جبکہ پاکستان میں سعودی وزیر سعید نواف المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر عاصم سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر