
نئی حکومت کا قیام؛ پاک ایران تعلقات مستحکم بنانے پر کام شروع
اسلام آباد: پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاک ایران تعلقات مستحکم بنانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اپریل میں ایران کی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، وی آئی پی ایرانی وفد میں 20 سے 25 اہم ایرانی حکام اور 2 سے 3 سینیئر وزراء بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے لئے دونوں ممالک میں ورکنگ جاری ہے، ایرانی وفد کی ایران پاکستان گیس پائپ لائن پاکستان چیپِر کے افتتاح میں شرکت متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد پاکستان میں باہمی تجارت، توانائی، سیکیورٹی، سرمایہ کاری، دفاع پر مفاہمتی یادشتوں پر دستخط متوقع ہیں جبکہ رواں برس ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے، تاہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین اہم آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیے جانے امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاک ایرانی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہو گا، معاہدے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات و درآمدات کو محصولات و دیگر مد میں رعاتیں دیں گے۔
علاوہ ازیں دورے سے قبل پاکستان میں بین الالوزراتی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، وزارت خزانہ، ییٹرولیم، تجارت سمیت دیگر وزارتیں ممکنہ بات چیت، ایجنڈا، ممکنہ مفاہمی یاداشتوں اور معاہدوں پر آوٹ پٹ وزارت خارجہ کو فراہم کریں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی صدر اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام دورے کے حوالے سے باہمی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں، تاہم ایرانی صدر اقتدار سنبھالنے کے بعد متعدد ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News